(قذافی بٹ ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ شہداءکربلا نے انسانیت کو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم و جبر کے خلاف ڈٹ جانے کا حوصلہ دیا۔
تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؐ اور ان کے رفقاءکو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں، انہوں نے کہا کہ حق کی بقاء، اسلام کی سربلندی اور بالادستی قدرت کا اٹل اور ابدی فیصلہ ہے۔
گورنر پنجاب کامزید کہناتھا کہ ہمیں اپنے اندر ایثار و قربانی اور یکجہتی کا وہی جذبہ بیدار کرنا ہوگا جس کا عملی مظاہرہ امام حسینؐ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں نے میدانِ کربلا میں کیا تھا۔