ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ

سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3500 روپے مہنگا ہوکر 212،000 روپے کاہوگیا۔

 22 قیراط سونے کی قیمت 194،333 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت181،751 روپے ریکارڈکی گئی ہے،اس کے علاوہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت166،609 ہے۔ امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی کے بعد سونے کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز 24  کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا  206500 روپے تھی۔22 قیراط سونے کے نرخ ایک لاکھ 89 ہزار 292 روپے،  10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 177,040 روپے جبکہ 10 گرام 22قیراط سونے کی قیمت 162,287 روپےتھی۔

 دوسری  جانب بین الااقوامی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں بھی تیزی آئی ہے جہاں سونے کی موجودہ شرح1 ہزار981 ڈالر فی اونس ہے۔

Ansa Awais

Content Writer