ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے: اعظم نذیر تارڑ

عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے: اعظم نذیر تارڑ
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فوجداری مقدمہ چلانے کا بھی کہا ہے۔

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا۔ 

الیکشن کمیشن نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا ہے کہ ہماری رائے ہے کہ عمران خان نااہل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اب رکنِ قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر