(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونا سستا جبکہ مقامی مارکیٹ میں بھی کمی ہو گئی۔
ایک تولہ سونا 500 روپے سستاہوکر 1لاکھ 47 ہزار 400 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 428 روپے کمی سے 1 لاکھ 26 ہزار 372 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی کی قیمت 1590 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کمی سے 1623 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا بھی سونے کے سودوں میں اثر ہوا۔