(ویب ڈیسک) ملک میں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیرا رہے گا اور بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں آئندہ چند روز تک ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے جن میں بابوسر ٹاپ اور وادی ناران بھی شامل ہیں۔