ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آج، شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کو خبردار کردیا

Sheikh Rasheed
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر فیصلہ دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں آج ہونے والے فیصلے کے تناظر میں پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اگر یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر دیا تو حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ  برطانوی وزیراعظم نے 45 دن میں مہنگائی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، پاکستان میں 77 وزرا مزید مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔

اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اور پی ڈی ایم کوما میں ہے۔ اپنے کیس ختم،غریب کے لیے مہنگائی اور معاشی کفن ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا فیصلہ آج 2 بجے سنایا جائے گا ۔