ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندیاں عائد

 برطانیہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندیاں عائد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: روس کو ڈرونز فراہم کرنے پر برطانیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

برطانیہ نے ایرانی فوج کے 3 افسران اور ایک ایرانی ڈرون کمپنی پر پابندی لگائی ہے، پابندیوں میں شامل افراد پر برطانیہ کے سفر کی ممانعت ہوگی، پابندیوں میں شامل افراد کے برطانیہ میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے۔

تاہم ایران کی جانب سے روس کو ڈرونز فراہم کرنے کی تردید کر دی گئی ہے۔واضح رہے دو ہفتے قبل امریکہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا، امریکا میں بھی پابندیوں کا شکار افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اور وزیر مواصلات پر پابندی لگائی گئی، امریکہ کی جانب سے مزید ایرانی شہریوں پر بھی پابندیاں لگائیں گئی ہیں، پابندیوں میں شامل افراد امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکیں گے۔

امریکا کا موقف تھا کہ پابندیاں ایرانی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر لگائیں گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer