(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فضائیہ کا مشاق طیارہ بھنڈ کے گاؤں بابیدی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور گوالیار فضائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا۔
Indian Air Force Mirage-2000 crashed in Madhya pradesh, Pilot ejected safety,
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) October 21, 2021
This is 9th #Mirage 2000 crashed in IAF & 6th crashed of this year, pic.twitter.com/HQHHrQkoX4
حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔طیارہ گرنے کی زوردار آواز سنتے ہی درجنوں دیہاتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ بھارتی فضائیہ نے واقعے کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
#IndianAirForce plane crashes in Bhind, #MadhyaPradesh.#India @soldierspeaks pic.twitter.com/AgEIdovJCs
— Khudro Manush (@KhudroManush) October 21, 2021