(سعید احمد)ڈالر کی اونچی اڑان جاری،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 49 پیسے مزید اضافے کے ساتھ ڈالر173.47 روپے سے 173 روپے 96 پیسے کا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 173روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 175 روپے تک پہنچ گئی،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 173روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔
واضح رہے کہ شہر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی تواتر سے جاری ہے۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 21 ہزار پانچ سو روپے ہوگئی ۔