ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی اداروں کےنمائندوں کوقانون کے تحت سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

cm punjab usman buzdar meeting
کیپشن: cm punjab usman buzdar meeting
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطی اجلاس میں  بلدیاتی اداروں کےنمائندوں کوقانون کے تحت سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ.

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطی اجلاس  ہوا جس میں بلدیاتی اداروں کےنمائندوں کوقانون کے تحت سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سےبلدیاتی ادار وں کےنمائندوں سےرابطہ کیاجائےگا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رابطوں کیلئے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  بلدیاتی ادارے فعال کرکےنوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا جبکہ  ایڈمنسٹریٹرزکی تقرری واپس لے چکے ہیں جبکہ  لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو حتمی شکل دیکر کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ  پنجاب کی جانب سے  بلدیاتی اداروں کےنمائندوں کوقواعد کےمطابق سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت۔

 اجلاس  میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، چیف سیکرٹری،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری قانون، بلدیات اوراعلیٰ حکام  نے  شرکت کی