ڈالر کی قدر بڑھنے سےاوورسیز پاکستانیوں کابڑا فائدہ ہے:گورنرا سٹیٹ بینک

governor state bank
کیپشن: governor state bank
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : گورنرا سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو نقصان اور کچھ کو فائدہ ہو رہا ہے۔روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیز کو فائدہ بھی پہنچا ہے۔

مانچسٹر میں گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا  ےتھا کہ  ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جن لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ان کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے بیرون ملک پاکستانی جب اپنے گھروالوں کو پیسے بھیجتے ہیں تو ڈالر کی قیمت اوپر جانے سے ان کے پیسے بڑھ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیاکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، لیکن روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیز کو فائدہ بھی پہنچا ہے۔

گورنرا سٹیٹ بینک رضاباقر نے کہا کہ پاکستان میں مصنوعی مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے کوئی ایسامعاہدہ نہیں کریں گے جس سے ملکی معیشت کونقصان ہو۔ رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت سمت میں چل رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدے کی تفصیلات سب کے سامنے آئیں گی۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکل جائیں گے۔ 

گورنر اسٹیٹ بینک مانچسٹر میں بیان دیتے ہوئے بائیس کروڑ پاکستانی جو ڈالر،پاونڈ ،یورو،درہم،دینار اورریال کمانےباہر نہیں گئے  انہیں بھول گئے ۔

ایک طرف  بائیس کروڑ عوام پر براہ راست اوربالواسطہ مہنگائی کا عذاب اور ہر روزروپے کی قدر گرنے سے ملکی قرضوں میں ہزاروں ارب کا اضافہ ہوا تودوسری طرف نوے لاکھ پاکستانیوں کا پانچ سو ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
کراچی چیمبر سابق صدر اے کیو خلیل کا کہناتھا  کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے بیان پر کہ ڈالر مہنگا ہونے سے فائدہ ہوا اس کا نوٹس لیا جائے ،اے کیو خلیل نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد ڈالرمہنگا ہونے سے مسلسل بڑھتی مہنگائی سے بری طرح متاثر ہورہی ہے ،روپے کی قدرمیں کمی سے درآمدی اشیا مہنگی ہورہی ہیں۔