(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان روڈ پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا، وزارت داخلہ کی ہدایت پر لاہور کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بندکردی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملتان روڈ پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے کے باعث لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وزارت داخلہ کے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط کی کاپی منظر عام پر آگئی،جس میں وزارت داخلہ نے لاہور کے بعض علاقوں میں اںٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔