اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔ جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا، صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شام یا رات کو چترال،دیراورسوات میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے چند مقامات پر شام یا رات میں بارش کا امکان ہے۔