ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادویات کی قیمتوں میں بائیس سے 33 فیصد تک اضافہ

ادویات کی قیمتوں میں بائیس سے 33 فیصد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: ادویات کی قیمتوں میں بائیس سے تینتیس فیصد تک اضافہ، عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، لالچی منافع خوروں نے عوام سے زندگی کی سانسیں چھیننے کی ٹھان لی , مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پرحکومت پر تنقید۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خلیل طاہر سندھو اور غزالی سلیم بٹ کا کہنا  تھا کہ نئے پاکستان میں ہر چیز کی قیمت کو دوگنا کر کےعوام کو سزادی جا رہی ہے، بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ افسوسناک ہے۔

 

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سےعام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، عام آدمی پہلے ہی آٹا چینی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے پریشان ہے اور ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے اس کی زندگی اجیرن ہوجائے گی۔

 

آٹا چینی سمیت دیگرضروری اشیا کی قیمتوں کے بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی متاثر ہوا ہے، حکومت کو چاہئے کہ اگرادویات کی قیمتوں میں کمی نہیں کرسکتی تو کم ازکم ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کرے۔

تحریک انصاف کی حکومت میں علاج بھی مہنگا ہوگیا،کورونا وائرس کے ہاتھوں بے بس عوام کی پریشنانیوں میں مزید اضافہ ہوتاچلا جارہا ہے,لالچی منافع خوروں نے عوام سے زندگی کی سانسیں چھیننے کی ٹھان لی ہے، ادویات کی قیمتوں میں پھر اضا فہ کردیا جس سے مریضوں کا علاج مہنگا ہوگیا.

Shazia Bashir

Content Writer