(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کھل نائیک نے کینسر کو خیرباد کہہ دیا، اداکار سنجے دت نے اپنے کینسر فری ہونے کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک لمبی تحریر کی مدد لیتے ہوئے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اداکار سنجے دت گزشتہ کئی ماہ سے کینسر جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے اداکار کی جسمانی صحت میں خاصہ فرق دیکھنے کو ملا تھا اور یہی وجہ تھی کہ مداح ان کی صحت کے لیے ہمیشہ پریشانی میں مبتلا رہتے تھے لیکن آب ان کے پرستاروں کوپریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ، کیونکہ سنجےدت نے کینسر کو شکست دے دی ہے تاہم اب وہ بالکل تندرست ہیں۔
انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا کہ گزشتہ کچھ ہفتے میرے اور میرے خاندان کی زندگی کےمشکل ترین دن تھے۔ اداکار نے لکھا کہ خدا نے سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر جنگجو کو دی جس میں وہ فتح یاب ہوا۔
My heart is filled with gratitude as I share this news with all of you today. Thank you ???????? pic.twitter.com/81sGvWWpoe
— Sanjay Dutt (@duttsanjay) October 21, 2020
سنجے دت نے مزید بتایا کہ آج اپنے بچے کی سالگرہ پر اس جیت کا جشن آپ سب کے ساتھ منانا چاہتا ہوں اور یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ میں نے کینسر کو پوری طرح شکست دے دی ہے۔ اداکار نے لکھا کہ بچے کی سالگرہ پر میں اپنی صحت مند زندگی کا تحفہ اسے دینا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی یہ خبر آپ سب کو بھی دے رہا ہوں۔
سنجے دت نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اس جنگ میں کامیابی حاصل کرنا ممکن نہ ہوتا اگر آپ سب کی حمایت و تسلیاں نہ ہوتی، تمام چاہنے والوں کا شکرگزار ہوں۔ سنجے نے اپنے پیغام کے آخر میں کوکیلا بین اسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر میڈیکل اسٹاف کا خیال رکھنے اور بہتر معالجے پر بھی شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کچھ ماہ قبل سجے دت کی کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں گردش میں تھی جس کی تصدیق ان کی اہلیہ مانیتا دت نے کی تھی ۔