ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد کے سیلز ٹیکس ملتان بھجوانے کا نوٹیفکیشن معطل

فیصل آباد کے سیلز ٹیکس ملتان بھجوانے کا نوٹیفکیشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : جنوبی پنجاب کے ریونیو بڑھانے کے لئے فیصل آبادکی ملوں کے سیلز ٹیکس معاملات ملتان بھجوانے کا معاملہ ,لاہورہائی کورٹ میں فیصل آباد کے سیلز ٹیکس معاملات ملتان بھجوانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  ہو ئی ,عدالت نے ایف بی آر کا فیصل آباد کی ملوں کے سیلز ٹیکس معاملات ملتان بھجوانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا اور وفاقی حکومت ، ایف بی آر ، کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔


لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کریسنٹ ٹیکسٹائل مل سمیت دیگر فیکٹریوں کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے وفاقی حکومت ، کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کے لیے وہاں سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔جبوبی پنجاب کے ریونیو میں اضافہ کے لئے حکومت کے ایما پر ایف بی آر کی جانب سے نوٹفکیشن جاری کیا گیا۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل آباد کے سیلز ٹیکس کے تمام معاملات ملتان ریفر کرنے کا کہا گیا ہے، فیصل آباد میں سیلز ٹیکس  کی وصولی کے لیے کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر افسران  تعینات ہیں ۔درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ایف بی آر کی جانب سے فیصل آباد کے سیلز ٹیکس معاملات ملتان بھجوانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں جیل سپرنٹنڈنٹس کی سنیارٹی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ،جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغراور جیل سپرنٹڈنٹ منصور پیش ہوئے،عدالت نےوکلا کو 25 اکتوبرکومزید بحث کیلئےطلب کرلیا ہے۔
 
جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےجیل سپرنٹنڈنٹ اعجازاصغر اورمنصوراکبرکی درخواستوں پرسماعت کی،درخواست گزارکی جانب سےظہیر احمد بابر اوررانا انتظار حسین ایڈووکیٹ نےموقف اختیار کیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل سپرنٹڈنٹس کی سنیارٹی لسٹ مرتب کی،درخواست گزار کا سنیارٹی میں تیسرا نمبر ہےلیکن سنیارٹی لسٹ میں اسے نظرانداز کیا گیا،درخواست گزار کےساتھ بھرتی ہونے والے جیل سپرنٹنڈنٹ رانا رضا کوچھ ماہ قبل پرموشن دے دی گئی۔

درخواست گزار کو نظر انداز کرنا اس کے ساتھ امتیازی سلوک ہے،سپریم کورٹ کےفیصلوں کے مطابق بیج میٹ والوں کےساتھ سب کی سنیارٹی ہوگی،درخواست گزار نےاستدعا کی کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی موجودہ سنیارٹی لسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے،مزید استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کو دیگر بیج میٹس کےساتھ ترقی دے کرازسر نو سنیارٹی لسٹ مرتب کی جائے،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نےکہا کہ تمام قانونی تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئےجیل سپرٹنڈنٹس کی سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی،درخواست گزارسنیارٹی سےمتعلق براہ راست ہائیکورٹ سےرجوع نہیں کرسکتا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer