سٹی 42:اداکارہ ایمن خان کی تازہ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ،پریشان ہوگئے۔
پاکستانی اداکارہ ایمن خان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک تصویر نے مداحوں کو شَش و پنج میں ڈال دیا ہے۔پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنیں، اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جن سے ایمن اور منال اپنے نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ایمن خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن اور منال اپنی والدہ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں سیلفی لے رہی ہیں۔
ایمن، منال اور ان کی والدہ کے چہرے پر ابٹن لگا ہوا ہے جبکہ ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ بلا تبصرہ تصویر پر صرف ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا ہے۔
ایمن خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ ویڈنگ بیلز ‘۔
ایمن کی اس تصویر پر تاحال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں یہ تصویر ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان کی مہندی کی رسم کی ہو سکتی ہے۔چند انسٹا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا کہ منال خان کی شادی ہو رہی جبکہ چند سوشل میڈیا صارفین تذبذب کا شکار ہیں اور ایمن سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ کس کی شادی ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں بہنوں ایمن اور منال کی جانب سے تاحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے کہ آیا یہ منال خان کی مہندی کی رسم کی تصویر ہے یا وہ کسی کی شادی میں شرکت کر رہی ہیں۔