(جنید ریاض)کورونا کے باعث سکول بند کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ صحت پنجاب نےالیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔
محکمہ صحت پنجاب حکام کےمطابق کورونا کےمریضوں کی تعداد کا تعین کرنے کے لئے سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے،دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا ہےکہ تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے،تعلیمی اداروں کی بندش سےمتعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سیکرٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہےکہ معلومات کی تصدیق کے لیےہیلپ لائن 1033پر کال یا ان باکس کریں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لاہورکےسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا کے لئےڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنےمانیٹرنگ میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے،ایجوکیشن اتھارٹی کی منتخب کردہ ٹیم دوبارہ کریسنٹ ماڈل سکول کا معائنہ بھی کرے گی،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق زیادہ تعداد والے سکولوں میں کورونا کےحوالے سے انتظامات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔
FAKE NEWS ALERT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) October 20, 2020
All Public and Private Schools in Punjab will remain open. As usual the FAKE MEDIA is in action to create controversy. The following News is absolutely FAKE. pic.twitter.com/zi3KrhRyGD
نجی اور سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کے مطابق تھرمل گنز کی تعداد بڑھائی جائےگی،تاکہ طلباء کے ٹمپریچر کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ کیاجاسکے،سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ تمام سکولوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائےگا۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،کچھ عرصہ قبل کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی،اکتوبر کے پہلے 20 روزمیں کورونا کیسوں کی تعداد بڑھی،شہری احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں،شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔