مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (علی رامے، قیصر کھوکھر، درنایاب، راؤ دلشاد، فاران یامین) پنجاب میں گندم پر سبسڈی کم کرنے کیلئے محکمہ خوارک کی انوکھی تجویز، محکمہ خوارک نے 20 کلو آٹے کے بیگ کی قیمت 860 سے 950 مقرر کرنے کی تجویز دے دی، جس میں گندم کی ریلیز پرائس 1475 سے بڑھا کر 1700 روپے فی من مقرر کرنے کی پنجاب حکومت سے اجازت مانگی گئی ہے۔

محکمہ خوراک کی جانب سے بھیجی گئی تجویز کے مطابق خریدی گئی گندم کی فی من لاگت1931 روپے بنتی ہے اور تجویز کے مطابق آٹے کی قیمت میں اضافے سے سبسڈی کی رقم کم ہو کر 17ارب 90 کروڑ رہ جائے گی۔ذرائع کے مطابق یہ تجویز ابھی زیر غور ہے لیکن اس پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ڈی جی فوڈ پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ محکمہ خوارک کا آٹے بڑھانے کے حوالے سے ابھی کوئی ایسا لائحہ عمل نہیں بنایا گیا، چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

 وزیراعظم کی ہدایت پرصوبہ میں اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پردستیابی یقینی بنانے کیلئے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے، اس حوالے سے اقدمات کا جائزہ لینے کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت پرائس کنٹرول اجلاس ہوا، جس میں صوبہ میں اشیاء ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کے نرخوں اوردستیابی،سہولت بازاروں میں انتظامات، ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کا جائزہ بھی لیا۔

کمشنر کا کہنا ہے کہ نرخنامے آویزاں نہ ہونے پر متعلقہ پرائس مجسٹریٹ اور اے سی کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے،سہولت بازاروں کے ثمرات شہریوں تک پہنچانے کیلئے افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن کی زیر صدارت ایک اور اجلاس میں کین کمشنر محمد زمان وٹو، ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی، اے سی جی مشتاق ٹوانہ اور تمام ڈی سیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے کہا کہ لاہور میں 31 جبکہ پوری ڈویژن میں 42 سہولت بازار قائم ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری شوکت علی کا تمام اضلاع کے اے سیز کیساتھ ویڈیو لنک اجلاس، تمام اے سیز کو اشیاء کی قیمتیں چیک کرنے کا ٹاسک دیا۔ اے سیز کو اشیاء خورو نوش کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے،بازاروں اور مارکیٹوں کے دورے کرنیکی ہدایت بھی کی ہے۔ 

 اسسٹنٹ کمشنر ذیشان نصراللہ رانجھا ،اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم ،اسسٹنٹ کمشنرعدنان رشید نے میگا سٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کی، خلاف ورزیاں پائی جانے پر لاکھوں روپے جرمانہ کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے کالج روڈ ماڈل ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں پرائس چیکنگ کیلئے سخت کریک ڈاؤن کیا، 21 انسپکشنز کی گئیں، 05 خلاف ورزیاں پائی گئیں، ایک لاکھ 11 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سبزی فروشوں نے سرکاری نرخ نامہ یکسر نظر انداز کر دیا، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آلو 75، پیاز 59، ٹماٹر115، لہسن 255، اردک 310، میتھی80، شملہ مرچ 230، سبز مرچ 160، توری 60، اروی 100، مٹر200، ٹنڈے 100، بند گوبھی اوربھنڈی کی قیمت 70 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer