100 دن میں ساڑھے 8ارب سے زائد خسارہ

100 دن میں ساڑھے 8ارب سے زائد خسارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) رواں مالی سال2020.21 کےپہلے 100 روز کا اختتام پر محکمہ ریلوے آمدنی کا حکومتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا، پہلے سو روز کے اختتام پر ریلوے کو 8 ارب59 کروڑ روپے کا ریکارڈ خسارہ ہوا جبکہ ریلوے کو سالانہ آمدنی کا ہدف پورا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے کو ہدف سے 8 ارب59 کروڑ روپےکم آمدنی ہوئی، ریلوے اعدادوشمار کے مطابق پہلے 100روز میں ریلوے کو کل10 ارب 85 کروڑ روپےآمدنی ہوئی، آمدنی کا حکومتی ہدف 19 ارب 44 کروڑ رکھا گیا تھا، ریلوے کو مسافر ، گڈز ، متفرق کوچز اور سنڈری سمیت تمام مدات میں کم آمدنی ہوئی، مکمل ٹرین آپریشن کی عدم  بحالی اور ٹرینوں کی تاخیر کے باعث ریلوے حالات بہتر نہ ہوسکے۔

ترجمان ریلوے قرة العین فاطمہ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث ریلوے محدود ٹرین آپریشن چلا رہا اور کرونا وائرس کے ہی باعث مسافروں کی تعداد میں کمی ہے، جس کے باعث آمدنی میں بھی وقتی طور پر کمی ہوئی ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید اور چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی کی شب و روز کی محنت سے ریلوے جلد منافع بخش ادارہ ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer