جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرکاری سکولوں کا داخلہ فارم تبدیل کر دیا، نئے داخلہ فارم سے والدہ کا نام اور شناختی کارڈ کا خانہ ختم کردیا گیا، والدین داخلوں کیلئے سکول انفارمیشن سسٹم سے نیاء داخلہ فارم ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرکاری سکولوں کا داخلہ فارم تبدیل کر دیا ہے، والدین داخلوں کیلئے سکول انفارمیشن سسٹم سے نیاء داخلہ فارم ڈاون لوڈ کرسکیں گے، پرانے داخلہ فارم پر کرنے کیلئے بچے کی والدہ کا نام اور شناختی کارڈ کی معلومات دینا لازمی تھا، والدہ کا نام اور شناختی کارڈ درج کرنے پر سول سوسائٹی کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
اعتراضات کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نئے داخلہ فارم سے والدہ کے معلومات کا خانہ ختم کردیا ہے، دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ معاملہ کی حساسیت اور ردعمل کو دیکھتے ہوئے داخلہ فارم میں تبدیلی کی ہے۔