(سٹی 42) دورہ آسٹریلیا کیلئےقومی ٹی 20اور ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، سابق کپتان سرفراز احمد کو کپتانی کے بعد ٹیم سے بھی آؤٹ کر دیا گیا۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں سرپرائز پیکج رکھے گئے ہیں جو آسٹریلوی ٹیم کو چیلنج کریں گے۔ ٹیم کا انتخاب حالیہ ڈومیسٹک میچوں میں ٹیموں کے ساتھ موجود کوچز اور سلیکٹرز کے ساتھ بات چیت کے بعد کیا گیا۔
انھوں نے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہرعلی کریں گے،اس کے علاوہ عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ شامل ہوں گے۔
ٹی 20ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے۔ باقی کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخاب احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر،وہاب ریاض شامل ہوں گے۔
مصباح الحق نے سرفراز کو ٹیم سے باہر نکالنے کے حوالے سے کہا کہ سرفراز کےحوالے سےسینئر لوگوں سےبھی بات کی ، سرفراز کو فارم میں نہ ہونے پر کپتانی سے ہٹا یا گیا۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی۔ سرفراز کو ٹیم میں واپس آنے کیلیے خود کو منوانا ہو گا، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں کارکردگی بہتر ہوئی تو واپس آ جائینگے.