(سٹی42) گورنر ہاؤس میں ریل گاڑی چل پڑی۔ بڑوں کیلئے 100 اور چھوٹوں کیلئے 80 روپے کرایہ روپے مقرر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس پنجاب کے دروازے آج پھر شہریوں کیلئے کھول دیئے گئے، شہریوں کی بڑی تعداد سیر کیلئے گورنر ہاﺅس پہنچ گئی۔
گورنر ہاؤس انتظامیہ نے سیاحوں کیلئے ریل گاڑی چلا دی ہے، جس پر بیٹھ کر شہری پورا گورنر ہاؤس دیکھ سکیں گے۔ بڑوں کیلئے 100 اور چھوٹوں کیلئے 80 روپے کرایہ روپے مقرر کیا گیا۔
واضح رہے کہ گورنر ہاﺅس صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ دو گھنٹے کے وقفے کے بعد دوپہر 2 بجے سے شام پانچ بجے تک کھلا رہے گا۔