انوشہ جعفری: پنجاب پولیس کو مطلوب مجرم کراچی ائیرپورٹ پر اترتے ہی دھر لیا گیا۔
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر یو اے ای سے پہنچنے والے ملزم کے کاغذات کا جائزہ لیا تو وہ انتہائی مطلوب افراد کی اسٹاپ لسٹ میں شامل نکلا۔ امیگریشن حکام نے اسے فوراً گرفتار کروا دیا۔ سنگین جرائم میں ملوث ملزم عدنان پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔
ملزم کے خلاف 2022 میں بورے والا پولیس اسٹیشن وہاڑی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔گرفتار ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا جائے گا