رانا زاہد اقبال: وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج گوجرانوالہ میں پہلی دفعہ کابینہ کی میٹنگ ہوئی ۔ساری کابینہ نے ایکسپریس وے گوجرانوالہ کا وزٹ کیا۔ ایکسپریس وے امید ہے دو ماہ میں مکمل کر لی جائے گی ۔دسمبر یا جنوری میں یہ پراجیکٹ مکمل کر لیا جائیگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ آج گوجرانوالہ کے لوگوں سے یونیورسٹی بنانے کا وعدہ بھی پورا کردیا گیا ہے۔ کوشش ہے کہ یونیورسٹی کو چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل کیا جاسکے ۔
محسن نقوی نے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ ٹول پلازہ پر پانچ پانچ بوتھ بنائے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی مسلہ نہ ہو۔
کابینہ کی میٹنگ میں دو قبرستان بنانے کی کوشیش کریں گے ۔ کابینہ کے اجلاس میں سبزی منڈی اور گوالہ کالونی کی منظوری دی گئی ہے ۔ڈی پی ایس سکول میں 24نئے کلاس رومز بنانے جا رہے ہیں۔چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کونئی بلڈنگ بنانے کی بجائے کسی اور بلڈنگ میں فنکشنل کردیا گیا ہے۔ 31جنوری تک دوسو بیڈ کا چلڈرن ہسپتال فنکشنل کر دیا جائیگا۔ ہماری کوشیش ہے کہ گوجرانوالہ کے چلڈرن ہسپتال کو لاہور کے الحاق کیا جائے
محسن نقوی نے کہا کہ 31جنوری تک گوجرانوالہ میں برن یونٹ کو بھی اپریشنل کر دیا جائیگا۔
کوشیش ہے کہ تمام منصوبے 31جنوری تک مکمل کیے جا سکیں۔
گوجرانوالہ میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ایکسپریس وے کے ساتھ فلائی اوور اور چن دا قلعہ کو بھی بہتر کرنے کی کوشیش کریں گے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گوجرانوالہ کا ہی نہیں پورے پنجاب کا ایشو ہے