لاہورآلودگی کےاعتبارسےملک میں پہلےنمبرپر

 لاہورآلودگی کےاعتبارسےملک میں پہلےنمبرپر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: باغوں کے شہر  میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ، لاہورآلودگی کےاعتبارسےملک میں پہلےنمبرپرآ گیا۔

 فضائی آلودگی کے اعتبار سے باغوں کا شہر آج بھی سرفہرست ہے، حکومتی کوششوں کے باوجود آلودگی کی شرح کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجوعی شرح306ریکارڈ کی گئی، یو ایس قونصلیٹ 411، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 381، مال روڈ کےاطراف میں آلودگی کی شرح 306 ریکارڈ کی گئی۔

 شہر لاہور میں موسم سرد  ہو گیا اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا، شہرکاموجودہ درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت26ڈگری تک جاسکتاہے۔

 دوسری جانب ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے، ماسک کا استعمال لازمی کرنے اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ہدایات کی گئی ہیں