دکانداروں نےسرکاری نرخ نامہ کی دھجیاں اڑا دیں، سبزیوں کی دگنے دام پر فروخت بدستور جاری

دکانداروں نےسرکاری نرخ نامہ کی دھجیاں اڑا دیں، سبزیوں کی دگنے دام پر فروخت بدستور جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)سبزیوں کی قیمت میں اضافے اور زائد نرخوں میں فروخت کا سلسلہ جاری ،سرکاری نرخ نامے میں کم اعدادوشمار کے باوجود سبزیوں بدستور دگنے دام فروخت،شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق آلو درجہ اول سرکاری نرخ 115 روپے مقرر بازار میں 150 روپے کلو فروخت، آلو درجہ دوئم 105 روپے کی بجائے 135 روپے کلو فروخت، پیاز درجہ اول 115 کی بجائے 145 روپے کلو، پیاز درجہ دوئم سرکاری نرخ 105 کی بجائے 140 روپے، ٹماٹر 130 کی بجائے 170 فروخت، ادرک 600 روپے کی بجائے 950 روپے کلو، لہسن 605 روپے کی بجائے 980 روپے میں فروخت جاری ہے۔

 مٹر 185 روپے کی بجائے 250 روپے میں فروخت، گاجر 170 کی بجائے 260 روپے، میتھی 95 روپےکی بجائے155 روپے، شملہ مرچ 80 روپے کی بجائے130روپے، ٹنیڈے دیسی 72 کی بجائے 140 روپے،پالک فارمی 38 کی بجائے 80 روپے کلو، بینگن 80 کی بجائے 135 روپے، بند گوبھی 95 روپے کی بجائے 120 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔