وزیراعلیٰ محسن نقوی کاپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادور،تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ محسن نقوی کاپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادور،تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)وزیراعلیٰ محسن نقوی کاپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادور، پی آئی سی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کے توسیعی منصوبے پرجاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اپگریڈیشن کے بعد ایمرجنسی کے بیڈز میں اضافہ ہوگا، مریضوں و تیمارداروں کی سہولت کیلئے ایل ای ڈی سکرینیں لگائی جائینگی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آکسیجن کے کنکشن اوپن نہ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
 ہسپتال کے تینوں فلور کے معائنہ کے دوران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر پرائیویٹ وارڈ اور کمروں میں جاری کاموں کا مشاہدہ کیا اور پرائیویٹ کمروں کو مزید کشادہ کرنےکا حکم دیا۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کومقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی اوران سے خیریت پوچھی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نےمریضوں و تیمارداروں سےبات چیت کی ،مسائل سنے۔ بزرگ مریض کےتیماردار کی کنٹین پراوورچارجنگ کی شکایت کافوری نوٹس لیتے ہوئے اے سی ماڈل ٹاؤن کواوورچارجنگ کی شکایت پر فوری کارروائی کا حکم دیا۔نوجوان کی ہسپتال میں نارواسلوک اورپیسےلیکرداخل ہونےکی شکایت پرفوری کارروائی کی ہدایت بھی کی۔