(شہزاد خان ابدالی)درجہ دوم کا کوکنگ آئل اور گھی بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کردی، صارفین کو اب درجہ دوم کا گھی اور آئل 490 روپے کلو میں ملے گا۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بعد اب شہر کی اوپن مارکیٹ میں بھی گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز درجہ دوم کا گھی اور آئل بنانے والی کمپنیوں نے قیمتوں میں 8 روپے تک کمی کی، جس کے بعد کریانہ فروشوں کو درجہ دوم کا گھی اور آئل 480 روپے کلو میں ملے گا اور کریانہ فروش صارفین کو 490 روپے کلو کے حساب سےفروخت کریں گے۔شہریوں کا کہنا ہے گھی اور آئل کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، مزید کمی کی جائے۔