ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کا اہم اجلاس طلب کرلیا

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لیڈر شپ کا اجلاس طلب کرلیا ، جس میں آزادی مارچ کے راولپنڈی مرحلے ودیگر امور پر مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ تحریک انصاف کی لیڈر شپ میٹنگ آج طلب کی جا رہی ہے، عمران خان کی صدارت میں اس ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات ہوگی.

ملاقات میں آزادی مارچ کے پنڈی مرحلے ودیگر امور پر بھی گفتگو ہوگی، ملک کا معاشی بحران اوراس سے پیدا صورتحال بھی زیر گفتگو ہو گی۔اجلاس میں شرکت کے لئے وائس چئیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ، :پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور حسان خاور زمان پارک پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے راولپنڈی میں 26 نومبر کے پی ٹی آئی کے تاریخی اجتماع کی تیاریوں کے معاملے پر عمران خان کی جانب سے مرکزی، صوبائی اور مقامی ذمہ داران کو مفصل ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

عمران خان نے راولپنڈی میں سب سے بڑے عوامی مارچ کی تیاریوں کیلئے اہداف سونپ دیے اور اجتماع گاہ کے تعین سمیت جلسہ گاہ کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، سیاسی بیداری عروج پر ، قوم حقیقی آزادی اور حقوق کیلئے پوری طرح متحرک ہے۔