ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہوگا

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہوگا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم آج دن سوا گیارہ بجے قذافی اسٹیڈیم کے پریس ہال میں پریس کانفرنس کرکے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مسٹری اسپنر ابرار احمد کو ٹیم میں جگہ ملے گی تاہم لیگ اسپنر یاسر شاہ کو خراب فارم کی وجہ سے ٹیم میں جگہ بنانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

ٹیسٹ ٹیم میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، فواد عالم، محمد عباس کی شمولیت کا امکان ہے۔

شاہین آفریدی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے محمد عباس، میر حمزہ بھی شمولیت کے امیدوار ہیں، جبکہ حارث رؤف کو ہوم گراؤنڈ پنڈی میں ٹیسٹ کیپ مل سکتی ہے۔