(ویب ڈیسک) عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل بہت زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں، یہاں تک کہ ان کی بھوک اور نیند بھی ختم ہوجاتی ہے اور وہ گھنٹوں تک جاگتے رہتے ہیں اور وہ وقت کتابیں پڑھ کر یا ٹی وی دیکھ کر گزارتے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک انٹرویو کے دوران خود سے متعلق ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہ جب میری فلمیں فلاپ ہوتی ہیں تو میں خود کو کمرے میں بند کرکے بہت روتا ہوں۔صرف فلاپ ہونے پر نہیں بلکہ جب میری فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہیں تب بھی مجھے رونا آجاتا ہے لیکن وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔
انہوں نے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بارتو میں فلم کے سیٹ پر ہی روپڑا تھا۔ یہ اس وقت ہوا تھا جب میں فلم ’’دل‘‘ کی شوٹنگ کررہا تھا اور ایک ڈانس سٹیپ صحیح طریقے سے کر نہیں پارہا تھا۔