ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم عمران خان کا قبضہ مافیا کیخلاف اعلانِ جنگ

PM Imran Khan
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی ،لاہور اسلام آباد اورریاست کی تقریباً 5595 ارب کی مالیت کی زمین پرقبضہ ہے ۔ قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔

 وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کراچی،لاہور اسلام آباد اور ریاست کی تقریباً 5595 ارب کی مالیت کی زمین پرقبضہ ہے ۔جنگلات کی 1869 ارب کی زمینوں پر قبضہ ہے ۔ فاریسٹ کور کی کمزوری کیوجہ سے زمینوں پرقبضہ ہوا ۔ درست ڈیجیٹل میپنگ کے بعد قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائیاں ہونگی۔ قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔

عمران خان نے کہا کہ ای وی ایم پر احتجاج کی طرح لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹل میپنگ کے دوران بھی احتجاج کیا گیا۔ وزیراعظم نے لینڈ ریکارڈ کے ڈیجیٹل سروے اور قبضہ کی زمینوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ سروے کے نتائج سے پتہ چلا احتجاج کیوں کیا جارہا تھا، سیاسی اشرافیہ،قبضہ مافیا نے ریاستی اور جنگلات کی زمینوں پر قابض تھے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer