ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈکیتی میں ملوث پولیس کے اہلکاروں کی شامت آگئی

 IG suspended lahore police
کیپشن: Lahore police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تاجر کےکپڑے سے بھرےٹرک کی ڈکیتی میں ملوث لاہور پولیس کے اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کرنے کا حکم، واقعہ کا نوٹس لے کر آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے حکم دیا کہ واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، گرفتار کانسٹیبل سے تحقیقات کرکے باقی اہلکاروں کو بھی جلد از جلد گرفتار کیا جائے،گرفتار ہونے والے دو ملزمان کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کالی بھیڑوں کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں،آر پی او فیصل آباد چوری ہونے والا ٹرک اور تمام سامان اپنی نگرانی میں مالکان کے حوالے کریں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer