نئے بلدیاتی نظام میں متعدد اداروں کے اختیارات کا تعین کردیا گیا

 Punjab Local Govt act 2021 defines powers & jurisdiction
کیپشن: Punjab Local Govt act
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)نئے بلدیاتی نظام میں بلدیاتی اداروں، نیبر ہوڈ اور ویلج کونسلز کے اختیارات کا تعین کردیا گیا ۔ کنٹرولڈ ایریاز میں لینڈ یوز رولز، لینڈسب ڈویژن اور زوننگ کااختیار بلدیاتی اداروں کو تفویض ۔نئے اربن ایریاز،ٹول ٹیکس کولیکشن سمیت سبزی و فروٹ منڈیوں کا انتظام بھی بلدیاتی اداروں کے پاس ہوگا۔

پنجاب کےنئے بلدیاتی نظام میں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت 290 بلدیاتی اداروں، ایک ہزار 883 نیبر ہوڈ کونسلز اور 3 ہزار 364 ویلج کونسلز کے اختیارات کا تعین کردیا گیا ہے۔

نئے نظام میں بلدیاتی ادارے ماسٹر پلان اور لینڈ یوزرولز پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہوں گے۔ کنٹرولڈ ایریاز میں نئے اربن ایریاز کی ڈیزائننگ، بیوٹیفیکیشن آف اربن ایریازاور ڈویلپمنٹ پلاننگ کا اختیار بھی بلدیاتی اداروں کودے دیاگیا ہے ۔ریگولیٹ سائٹ ڈویلپمنٹ اور ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری کا اختیاربھی تفویض کردیا گیا ہے ۔

شہر کی خوبصورتی کےلیے پارکس کی تعمیر، مونومینٹس اور یادگار کی تعمیر کا اختیار بھی بلدیاتی اداروں کے پاس ہو گا ۔شاہراہوں اور عوامی مقامات کو کسی کے نام منسوب کرنے کا اختیار بلدیاتی اداروں کے پاس ہوگا۔پاپولیشن کنٹرول ،فیملی پلاننگ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، سکول ایجوکیشن، لٹریسی، نان فارمل بیسک ایجوکیشن کی فراہمی بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری ہوگی۔۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer