(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔
عائشہ عمر نےاپنی مزاحیہ اداکاری کی بدولت ڈرامہ انڈسٹری میں اچھی اداکاری کی،ان کے مشہور ڈراموں میں بلبلے اور زندگی گلزار ہے قابلِ ذکر ہیں،عائشہ عمر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی متحرک رہتی ہیں، اکثر اپنے مداحوں کیلئے تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ عمر پانی میں موجود ہیں اور کچھوؤں کو کچھ کھلا رہی ہیں اور اس دوران اداکارہ سمندری کھانے کے فوائد بھی بتا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
کچھ روز قبل عائشہ عمر نے شعیب ملک کیساتھ فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں تھیں جس پر صارفین نے خوب تنقید کی، جب کہ کچھ افراد نے دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع کردیں۔ایک صارف کی جانب سے عائشہ عمر کی شئیر کردہ تصویر پر کمنٹ کیا گیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟اداکارہ اس تبصرے کو نظر انداز نہیں کرسکیں اور جواب میں کافی طویل کمنٹ کیا۔
View this post on Instagram
عائشہ عمر نے لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔عائشہ عمر نے کمنٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں۔