(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے سابق بگ باس کنٹسٹنٹ اور مشہور ہریانوی رقاصہ و گلوکارہ سپنا چوہدری کے گرفتاری کے وارنت جاری کردیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپنا چوہدری پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک پروگرام منسوخ کیا لیکن ٹکٹ ہولڈرز کو ان کی رقم واپس نہیں لوٹائی، جس پر لکھنو کی عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
عدالت کے ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شنتانو تیاگی نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ان احکامات پر 22 نومبر تک عملدرآمد کرایا جائے۔
یاد رہے کہ یہ اس کیس کی سماعت کی آئندہ تاریخ ہے۔ اس سے قبل سپنا نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ ان کے خلاف ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے۔ لیکن عدالت نے انھیں ریلیف دینے سے انکار کردیا تھا۔