شاہد ندیم سپرا: موسم میں تبدیلی، 15گھنٹے کاگیس لوڈشیڈنگ شیڈول نافذالعمل، ایس این جی پی ایل نے 3 وقت کے پلان پرعملدرآمد شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ریجن میں مختلف علاقوں میں گیس پریشر کو کم کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے کھانا پکانے کےاوقات میں گیس پریشر بحال ہونے لگا۔ 3 گھنٹے صبح، اڑھائی گھنٹے دوپہر اور 3گھنٹ شام کےاوقات گیس کی فراہمی ہوگی۔ لاہور ریجن کی ڈیمانڈ 250 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔ گیزر کا استعمال شروع ہونے سے گیس کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گیا۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس قلت کی شکایات بھی عام ہونے لگیں ہیں جبکہ شیڈول کے مطابق بھی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا نا ممکن ہونے لگا ہے۔