ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجکمار راؤ کی شادی کی نئی تصاویر وائرل

راجکمار راؤ کی شادی کی نئی تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے معروف بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کر دیں۔

 تفصیلات کے مطابق راجکمار راؤ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں، یہ تصاویر راجکمار راؤ کے شادی کے دن کی ہیں جن میں اُنہیں اپنی نئی نویلی دُلہن کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں راجکمار راؤ کی اہلیہ سُرخ رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں،ایک تصویر میں راجکمار راؤ محبت بھری نظروں سے اہلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں تو وہیں اگلی تصویر میں اُنہوں نے اپنی اہلیہ کو گلے سے لگایا ہوا ہے،راجکمار راؤ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے دل والے ایموجیز بنائے۔

بالی ووڈ اداکار نے صرف 21 گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ تصاویر شیئر کی ہیں جن پر اب تک ایک کروڑ سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 خیال رہے کہ معروف بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے حال ہی میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کی ہے،اداکار راج کمار راؤ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی تھی۔