کورونا کیسز سامنے آنے پر معروف تعلیمی ادارہ بند

کورونا کیسز سامنے آنے پر معروف تعلیمی ادارہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) کورونا وائرس کے باعث ایچی سن کالج بند کرنے کا فیصلہ، ایچی سن کالج میں 23 نومبر سے پریپ اور جونیئر کلاسز بند کرنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
ایچی سن کالج نے جونیئر اور پریپ کلاسز آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس ضمن میں پرنسپل کالج مائیکل تھامسن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایچی سن کالج میں پریپ سکول اور اپر جونیئر کلاسز کے امتحانات جنوری تک ملتوی کر دیے گئے ہیں،بورڈنگ ہاؤس میں رہائش پزیر طلبا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بھی چھٹیوں پر جا سکتے ہیں۔

ایچی سن کالج کے پرنسپل نے واضح کیا کہ طلباء پرموشن امتحانات سے متعلق فکر مند نہ ہوں، امتحانات اور کلاسز کا نیا شیڈول بعد میں جاری کر دیا جائے گا، ایچی سن کالج میں گوگل کلاس رومز کے تحت آن لائن کلاسز کا انعقاد ہوگا جس کی تفصیلات طلباء کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer