بے روز گار نوجوانوں کیلئے خوشخبری

بے روز گار نوجوانوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) بے روزگار نوجوانوں کےلئے خوشخبری، محکمہ ماحولیات نے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے نئی بھرتی کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ ماحولیات نے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے نئی بھرتی کا فیصلہ کر لیا ہے، محکمہ ماحولیات نے اس پروگرام کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے لے کر گریڈ ایک تک کی بھرتی کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 41 افسران اور ملازمین کی بھرتی کی جائے گی، پنجاب حکومت نے مذکورہ پروگرام 47 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا ہے، اس پروگرام کے تحت صوبے میں آلودگی پھیلانے والے ذرائع کا خاتمہ، بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے جبکہ فضا کو آلودہ کرنیوالی فیکٹریوں کیخلاف بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے پابندی اٹھانے اور نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے بھرتی پر پابندی اٹھانے کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی۔ کیبنٹ کمیٹی پولیس میں 5 ہزار 330 نئے کانسٹیبل بھرتی کرنے کی اجازت دے گی۔ محکمہ داخلہ نے نئے کانسٹیبل بھرتی کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer