جیل روڈ پر پی آئی سی کٹ بند، پی ایچ اے کے سامنے یوٹرن بنے گا

جیل روڈ پر پی آئی سی کٹ بند، پی ایچ اے کے سامنے یوٹرن بنے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ(درنایاب) ایل ڈی اے کا جیل روڈ پر جی او آر اور پنجاب کارڈیالوجی کے سامنے سگنل فری کوریڈور پر بنائے گئے یوٹرن کو چوک سے ختم کرکے آگے منتقل کرنے کا فیصلہ، ایل ڈی اے نے یوٹرن کی منتقلی کا تخمینہ لاگت 38 کروڑ لگا کر ڈیزائن بھی تیار کرلیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انجینئرنگ ونگ نے سگنل فری کوریڈور پر بنائے گئے یوٹرن کو چوک سے ختم کر کے آگے منتقل کرنے کی تجویز تیار کی، یوٹرن ری لوکیشن پر تخمینہ لاگت اڑتیس کروڑ لگایا گیا ہے، نئے ڈیزائن کے مطابق یوٹرن پی ایچ اے کے آفس کے سامنے تخلیق کیا جائے گا۔

 جیل روڈ پر جی او آر چوک میں یوٹرن کے باعث پیک آورز میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے، ٹریفک جام ہونے سے جیل روڈ پر ٹریفک کا نہر تک دباؤ آجاتا ہے، وزیراعلیٰ کو یوٹرن کی منتقلی پر بریفنگ بھی دی جائے گی، ایل ڈی اے ٹیپا کی جانب سے سٹڈی کے بعد منتقلی کی تجویز کو پیش کیا گیا۔

دوسری جانب ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس 27 نومبرکوطلب کرلیا گیا، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے گورننگ باڈی کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا، اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کے کمرشل ایریا کی فروخت، ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا جبکہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ایسکرو اکاؤنٹ کھولنے، ایل ڈی اے ایونیو ون کا بزنس پلان، ایل ڈی اے ایونیو ون کو ماڈل سوسائٹی بنانے کا ایجنڈا بھی پیش ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer