ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی گورننگ بورڈ کا 56 واں اجلاس آج ہوگا

پی سی بی گورننگ بورڈ کا 56 واں اجلاس آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پی سی بی گورننگ بورڈ کا 56 واں اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گا۔ اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئیں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گے۔ اجلاس میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے ماڈل آئین پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ اجلاس میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے قیام اور حدود کا تعین کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے آئین کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ اجلاس میں پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز اور پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو وسیم خان آسٹریلیا میں ہونے کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer