عثمان علیم: گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے 439 مقامات سے ڈینگی لاروا کی تصدیق، 12 افراد پر ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔
شہر میں ڈینگی لاروا کی تصدیق کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے 493 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، دوران انڈور سرویلنس ڈینگی ٹیموں نے 70 ہزار 640 گھروں کو چیک کیا۔ دوران آوٹ ڈور سرویلنس سولہ ہزار دو سو مقامات کی چیکنگ کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ 493 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر تلفی کی گئی ہے جبکہ آوٹ ڈور مقامات سے لاروا برآمد ہونے پر 12 افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیاہے۔