"بھارت خطے کا امن خطرے میں ڈال کر سپر پاور بننا چاہتا ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کا امن خطرے میں ڈال کر سپر پاور بننے کی کوشش کر رہا ہے، بابری مسجد کے فیصلے سے اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ وہاں اقلیتیں محفوظ نہیں۔

لاہورمیں پانچویں چائنہ ایگروکیمیکل پاک سمٹ سے خطاب میں صدرعارف علوی نے کہا کہ بھارت خطے کا امن خطرے میں ڈال کر سپر پاور بننے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارت میں مسلمان، سکھ، عیسائی سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، بابری مسجد کے فیصلے سے اندازہ ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ خطے میں چین امن کی خاطر متوازن کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کردار ادا کیا، چین کی سی پیک میں سرمایہ کاری کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہے۔

عارف علوی نے چائنہ ایگرو نمائش کا بھی دورہ کیا اور وہاں سٹالز پر رکھی مشینری کا جائزہ لیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد بھی موجود تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer