ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق

 ہربنس پورہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی) ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے عتاب کی بھینٹ چڑھ گئی، ہربنس پورہ کے علاقہ میں تین بچوں کی ماں شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گئی، پولیس نے خاوند سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ورثا کے مطابق ہربنس پورہ کی رہائشی 35 سالہ کرن کا اپنے خاوند کیساتھ گھریلو معاملات پر جھگڑا رہتا تھا۔ ورثا کی جانب سے شوہر کامران کیخلاف پولیس کو درخواست بھی دی گئی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، کرن کے ورثا جب اس سے ملنے گئےتوشوہر کامران نے بتایا کہ بخار کی وجہ سے کرن کی موت واقع ہو گئی ہے۔

ورثا کاکہنا تھا کہ کرن کے جسم پروحشیانہ تشدد کیا گیاجس کی وجہ سے اسکی موت ہوئی، ورثا کی جانب سے پولیس کو اطلاع کی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاوند سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے کر لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

  پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کرن کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں مگر موت کے حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer