(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے بابرکت موقع پر اُمت مسلمہ کو مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے بابرکت موقع پر اُمت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کے اْسوۂ حسنہ ہمارے لئے بہترین مشعل راہ ہیں ، محسن انسانیت حضرت محمدﷺ کی ولادتِ باسعادت انسانیت کے لیے باعث رحمت ہے۔
وزیرتعلیم نے کہا کہ پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مدینہ کی مثالی ریاست بنائیں گے۔ نبی اکرمﷺ سےمحبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بہترین دینی تعلیم دلائیں۔