(عمر اسلم)اسپیکرقومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔ میاں شہباز شریف 23 نومبرکوہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سٹی 42 کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے 17 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف کو طلب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں ۔ پروڈکشن آرڈر میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 23 نومبر کو اسلام آباد میں ہو رہاہے۔ اس میں شرکت کےلئے آشیانہ سکینڈل میں گرفتار میاں شہباز شریف کوقومی اسمبلی میں لایاجائے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی نیب کی زیرحراست میاں شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرجاری کیے جاچکے ہیں ۔