گورنر پنجاب سے ہسپانوی وفد کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

 گورنر پنجاب سے ہسپانوی وفد کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) ہسپانوی بزنس کمیونٹی کے وفد کی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات، گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں بیرون ملک سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں چودھری امانت مہر کی قیادت میں ہسپانوی بزنس کمیونٹی نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، وفود کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔

 وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان بیرون ملک سرمایہ کاروں کے لئے اوپن مارکیٹ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں پاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، پاکستان نے جو قربانیاں دیں۔ اسے عالمی سطح پر ایسے قبول نہیں کیا گیا جیسا کرنا چاہیے تھا۔ کوشش ہے کہ بیرون ملک سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر سکیں۔