چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کب ریٹائر ہوںگے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کب ریٹائر ہوںگے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا
کیپشن: city42 - CJP Mian Saqib Nisar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار 17 جنوری 2019 کو ریٹائرہوں گے۔ سنیارٹی کے مطابق آٹھ ججز چیف جسٹس پاکستان نہیں بن سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کےبعد 18جنوری 2019ءکو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ چیف جسٹس پاکستان کاعہدہ سنبھالیں گےاور 20دسمبر2019ءکوریٹائرہوجائیں گے۔ تجسٹس آصف کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کےعہدہ پر فائزہوں گے اور یکم فروری 2022ء کو اس عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

جسٹس عمرعطاء بندیال 2 فروری 2022ء کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور 16ستمبر 2023ء تک عہدے پر فائز رہیں گے، جسٹس عمرعط بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی 25 اکتوبر 2024ء تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ 4 اگست 2025ء تک سنبھالیں گے۔

جسٹس سید منصور علی شاہ  5 اگست 2025 ء سے 27 نومبر 2027 ء تک چیف جسٹس پاکستان کےعہدے پر فائز رہیں گے۔ پھر جسٹس منیب اختر 13 دسمبر 2028 تک چیف جسٹس پاکستان بنیں گے۔ ان کے بعد جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس پاکستان ہوں گے جو 22 جنوری 2030ء کو ریٹائر ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے آٹھ ججز سنیارٹی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نہیں بنیں گے اور 65 سال کی عمر پوری ہونے پر ریٹائرہوجائیں گے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید آئندہ سال 27 اگست کو ریٹائر ہوں گے، جسٹس مشیر عالم 17 اگست 2021 ء اور جسٹس مقبول باقر 4 اپریل 2022 ء کو ریٹائر ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منظوراحمد ملک 30 اپریل 2021ء،

Sughra Afzal

Content Writer